ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 2 بم دھماکے 29 افراد جاں بحق/ تصویری رپورٹ


ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 2 بم دھماکے 29 افراد جاں بحق/ تصویری رپورٹ

ترکی کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے استبول میں دو بم دھماکے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ استبول میں دو بم دھماکے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 29 ہلاک اور 166 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے  ہپستپال ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 افراد دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

دھماکوں کے حوالے سے ترک وزیر داخلہ سلمان سویلو کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق پہلے دھماکے میں کار بم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دوسرا دھماکا خودکش تھا جوکہ پارک میں کیا گیا۔
دھماکے میں 27 ترک پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

ترک سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشکتاش اسپورٹس اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد پہلا دھماکا ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ قریبی پارک میں ہوا۔

واضح رہے کہ بیشکتاش اسپورٹس اسٹیڈیم استنبول کے تقسیم اسکوائر کے قریب واقع ہے۔

یاد رہے کہ ترکی میں گزشتہ کچھ عرصے میں شدت پسندوں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے

 

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری