ایک بار پھر دہشت گردوں نے اپنے بدنما چہرے کو ظاہر کردیا، ترک صدر


ایک بار پھر دہشت گردوں نے اپنے بدنما چہرے کو ظاہر کردیا، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردغان کا کل رات کو ہونے والے خودکش حملوں کے خلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر اپنے بد نما چہرے کو دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کل رات ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی اور دہشت گردوں کا ھدف زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کروانا تھا۔

اردگان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے قریح چہرے کھل کر دنیا کے سامنے آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کل رات استنبول میں دو بم دھماکے کئے گئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 29 افراد ہلاک اور 166 زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکوں کے حوالے سے ترک وزیر داخلہ سلمان سویلو کا کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق پہلے دھماکے میں کار بم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرا دھماکا خودکش تھا جوکہ پارک میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ دھماکے میں 27 ترک پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

ترکی میں گزشتہ کچھ عرصے میں شدت پسندوں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری