نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزکی کو ایک نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا


نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزکی کو ایک نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

نائجیریا کے شیعہ رہنما علامہ شیخ زکزکی کو جیل سے ایک نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ علامہ شیخ زکزکی کو جیل سے ایک نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

نائجیریا کے حکام نے اسلامی تحریک پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم کے لئے کام کرنے والوں کو کئی سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا کے وفاقی ہائی کورٹ نے اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا تھا۔

عدالت نے شیخ زکزکی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیدیا تھا۔

عدالت کے قاضی نے حکومت کو 45 دن کا وقت دیا تھا  کہ وہ 45 دنوں کے اندر اندر شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو رہا کر کے پولیس کے حوالے کریں تاکہ وہ انہیں کسی پرامن جگہ پر منتقل کریں۔

عدالت نے نائجیریا کے سیکورٹی ادارے کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا  کہ شیخ زکزکی کی گرفتاری بالکل غیر قانونی ہے۔

یاد رہے کہ نائجیریا کی فوج نے گذشتہ سال حسینی عزاداروں پر حملہ کرکے 2 ہزار شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا اور شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا تھا۔

نائیجیرین فوج کے وحشیانہ حملے میں شیخ ابراہیم زکزکی کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی جبکہ ان کی دوسری آنکھ کی بھی بینائی بہت کمزور ہوگئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری