نائجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے 160 افراد ہلاک


نائجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے 160 افراد ہلاک

جنوبی نائجیریا میں ایک زیرتعمیر چرچ کی چھت گرنے سے 160 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ یونیورسٹی آف اویو ٹیچنگ ہسپتال نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جنوبی نائجیریا میں ایک زیرتعمیر چرچ کی چھت گرنے سے 160 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، نائجیریا کی یونیورسٹی آف اویو ٹیچنگ ہسپتال نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے مردہ خانے مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔

نوجوانوں کے رہنما ایدیکان پیٹرز کا کہنا ہے کہ کئی دیگر افراد کی لاشیں اویو شہر کے دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں رکھی ہوئی ہیں۔

مذہبی تنظمیوں کے مطابق رینرز بائبل چرچ ابھی زیر تعمیر تھا کہ ایک بشپ کی آخری رسومات کے دوران لوگوں کی کثیر تعداد وہاں جمع ہو گئی۔

حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کہیں تعمیر کے دوران عمارتی اصولوں پر سمجھوتا تو نہیں کیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری