ترکی میں ہونے والے دھماکوں کی ایران اور پاکستان کی شدید مذمت


ترکی میں ہونے والے دھماکوں کی ایران اور پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان اور ایران نے ترکی میں گزشتہ رات ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کی تاکید کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور ایران نے استنبول میں گزشتہ رات ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

استنبول بم دھماکوں کی مذمت  کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا  کہ دہشت گردی پوری دنیا  کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ  پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم کا استنبول کے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت غم کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین  نے بھی دھماکوں کی مذمت شدید مذمت کرتے ہوئے،جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے تعزیت کی اور کہا کہ  پاکستانی عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی استنبول میں ہونے والے خونی بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی تمام اقوام عالم کے لئے ایک خطرہ ہے اس کے خلاف وسیع پیمانے پر اتفاق رائے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ملک ترکی کے ساتھ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری