نئے ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار کا تعارف


نئے ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار کا تعارف

11 دسمبر 2016 کو دنیا کی طاقتور ترین انٹیلی جنس ایجسنی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالنے والے تھری سٹار جنرل نوید مختار کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق،  11 دسمبر 2016 کو دنیا کی طاقتور ترین انٹیلی جنس ایجسنی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالنے والے تھری سٹار جنرل نوید مختار کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔

آپ کی پیدائش ایک ڈوگر گھرانے میں ہوئی۔ اس سے قبل آپ کور کمانڈر کراچی رہے۔

پاک فوج میں 1983 میں شمولیت اختیار کی اور پی ایم اے کاکول کے 68 ویں کورس میں ٹریننگ کی۔

انٹیلی جنس کے میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے قائم کئے گئے ونگ کی سربراہی کر چکے ہیں۔

نوید مختار نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجوایشن کی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور آرمی وار کالج امریکہ سے بھی تعلیم حاصل کی، آپ نے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری