میراج جنگی طیاروں کی مکران ساحل پر پروازیں، فرضیہ دشمن کے ٹھکانے تباہ


میراج جنگی طیاروں کی مکران ساحل پر پروازیں، فرضیہ دشمن کے ٹھکانے تباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے میراج جنگی طیاروں کی مکران ساحل پر "محمد رسول اللہ" نامی جنگی مشقیں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی افواج کی "محمد رسول اللہ" کے نام سے ہونے والی جنگی مشقوں کے دوسرے روز میراج جنگی طیاروں نے بھی باقاعدہ طور پر معینہ اھداف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

میراج ایف 1 نامی  جنگی طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے فرضیہ دشمن کے ٹھکانوں کو پوری کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مکران کے ساحل پر اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کی جنگی مشقیں کر رہی ہے جس میں جنگی طیارے بھی بھر پور انداز میں حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنگل اور ڈبل کیبن والے  میراج طیارے ان جنگی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مکران کے ساحل پر 3 روزہ جنگی مشقوں کا آغاز گزشتہ روز سے ہوا ہے۔

ایران، فوجی ساز و سامان اور جنگی وسائل کے لحاظ سے خود کفیل ہوگیا ہے، فوجی مشقوں میں ایران کی فضائیہ کے جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری