کراچی میں بارہ ربیع الاول پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا


کراچی میں بارہ ربیع الاول پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

کراچی اورنگی ٹاؤن کی اقبال مارکیٹ سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشتگردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے انکشاف کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کراچی میں بارہ ربیع الاول پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن کارروائی سے قبل گرفتار کرلئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی اورنگی ٹاؤن کی اقبال مارکیٹ سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشتگردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے انکشاف کیا ہے۔

دو روز قبل گرفتار دہشتگردوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ انہوں نے افغانستان سے اسلحہ اور بارود استعمال کرنے کی تربیت حاصل کی۔ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے اور اہم مقامات کی ریکی کرچکے تھے۔

دہشت گردوں نے بیان دیا ہے کہ وہ کچھ عرصے بعد کرائے کے مکانات اور علاقہ تبدیل کرلیتے تھے۔ دہشت گردوں نے کئی بچوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے اور سائٹ ایریا کی فیکٹری مالک سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے بیت اللہ محسود گروپ سے ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری