پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے/ رضوان اختر صدر این ڈی یو اور بلال اکبر چیف آف جنرل اسٹاف تعینات


پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے/ رضوان اختر صدر این ڈی یو اور بلال اکبر چیف آف جنرل اسٹاف تعینات

لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو جنرل رضوان اختر کی جگہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز جبکہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو جنرل رضوان اختر کئ جگہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جبس مقرر کردیا گیا جبکہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج میں اہم عہدوں پر کچھ مزید تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ این ڈی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حیات الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن جبکہ لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا۔

حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

لیفٹینٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لوجسٹک، لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی اینڈ آئی پی پر تقرری دی گئی ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری