صنعا پر سعودی جنگی طیاروں کی شدید بمباری


صنعا پر سعودی جنگی طیاروں کی شدید بمباری

آل سعود کے اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت کے متعدد علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر 25 مرتبہ وحشیانہ حملے کرکے بموں کی بارش برسائی ہے۔

المیسرہ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے «وادی الدسر» اور «بنی حشیش» پر 13 مرتبہ فضائی حملے کئے ہیں۔

بنی مطر نامی شہر کے علاقے جبل ظفار پر 7 بار جبکہ الرئاسہ اور منصہ السبعین کے علاقوں پر تین بار وحشیانہ حملے کئے گئے ہیں۔

اسی طرح آل سعود کے درندہ صفت فضائیہ کے پائلٹوں نے 6 بار صوبہ صعدہ کے شہر «شدا» پر بمباری کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، «باقم» شہر کو بھی 14 بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سعودی فضائی حملوں میں نہایت بے دردی کے ساتھ کلسٹر بم استعمال کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف سعودی فوج نے «منبه» نامی شہر پر کئی میزائل داغے ہیں۔

ان حملوں کے نتیجے میں کئی یمنی نہتے شہری خاک وخون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری