ترک جنگی طیاروں کے پی کے کے ٹھکانوں پر شدید حملے


ترک جنگی طیاروں کے پی کے کے ٹھکانوں پر شدید حملے

ترک جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شمالی کردستان کی پی کے کے (کردستان ورکرز پارٹی)کے ٹھانوں پر شدید شیلنگ کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جنگی طیاروں نے (زاب) کے علاقے میں پی کے کے، کے متعدد ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

ترک فوج کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے  اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

ترک سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں پی کے کے، کے 12 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی طیاروں کے حملوں میں کردستان ورکرز پارٹی کے ہتھیاروں کے کئی گودام بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

ترک سیکورٹی ذرائع کے مطابق پی کے کے، شمالی عراق کی سرحدوں اور قندیل کی پہاڑیوں پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں استنبول میں دو بم دھماکے کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں کم سے کم 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری