دنیا کی طاقتو رترین خفیہ ایجنسی کی علامت میں چھپا راز


دنیا کی طاقتو رترین خفیہ ایجنسی کی علامت میں چھپا راز

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو امریکہ اور برطانیہ جیسے عالمی طاقتوں کے خفیہ اداروں پر بھی برتری حاصل ہے جو دنیا کی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی قرار پائی ہے، آئی ایس آئی کی علامت میں کچھ راز چھپے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس آئی (Inter-Services Intelligence) پاکستان کا سب سے بڑا مایہ ناز خفیہ ادارہ ہے۔ جو ملکی مفادات کی حفاظت اور دشمن ایجنٹوں کی تخریبی کاروائیوں کا قبل از وقت پتا چلا کر انہیں ختم کرنے کےلیے بنایا گیا ہے جو دنیا کی طاقتور ترین خفیہ ادارہ قرار پایا ہے۔

دنیا بھر کے چھوٹے بڑے ملکوں کے خفیہ اداروں کی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی پہلے نمبر پر جبکہ امریکہ دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستانی خفیہ ادارہ  اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور اس ادارے کے پاس نہایت عمدہ کارکردگی کی ریکارڈ موجود ہیں، آئی ایس آئی کا نظام نہایت پیچیدہ ہے، جس پر اس ادارے کا لوگو (علامت) بھی واضح دلیل ہے۔

کہا جاتاہےکہ آئی ایس آئی کے پاس 10 ہزار سے زائد ملازم اور جاسوس ہیں اور آئی ایس آئی کا نام سن کر بہت سے لوگ گھبرا جاتے ہیں۔

آئی ایس آئی کے لوگو میں جو تصویر لگی ہے اس میں کچھ راز چھپے ہیں وہ راز کیا ہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں:

مارخور کے منہ میں ایک زہریلا سانپ ہے وہ کیا ہے؟ اس میں کیا اہم راز پوشیدہ ہے؟

اب آپ سوچیں گے کہ مارخور کے منہ میں سانپ آئی ایس آئی کی سرکاری علامت کیوں بن گیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے، مار+ خور فارسی زبان کا لفظ ہے، فارسی میں مار کا مطلب سانپ اور خور کھانے کو کہتے ہیں۔ یہ جانور گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں میں پایا جاتا ہے۔

مارخور سانپ کھانے  کے بعد سانپ کے  زہر سے بچنے کےلئے پانی نہیں پیتا اور سخت پیاس برداشت کرتا ہے۔

لیکن یہ محض ایک تصویر نہیں ہے بلکہ اس کے پس پردہ آئی ایس آئی کے کچھ بنیادی مقاصد اور اہداف بھی پوشیدہ ہیں۔

دراصل سانپ ہندوستان کا قومی جانور ہے جس کی ہندو پوجا بھی کرتے ہیں، جب کوئی کوبرا سانپ کا نام سنتا ہے تو فورا اس کے ذہن میں ہندوستان بھی آجاتا ہے۔

آئی ایس آئی کی سرکاری علامت میں پاکستان کا قومی جانور مارخور بھارت کے رینگنے والے قومی جانور سانپ کو کھا رہا ہے۔

تو اس تصویر میں یہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ مارخور کے منہ میں سانپ ہے اور اسے کھا رہا ہے اور یہ پاکستان کی بھارت پر فتح کی علامت ہے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ بہت سے پاکستانی آئی ایس آئی کا نام سن کر ذرا  گھبراہٹ سی ضرور محسوس کرتے ہیں لیکن ہر پاکستانی کے دل میں اپنے خفیہ ادارے کے لئے بے انتہا محبت اور نیک تمنائیں ہیں اور ملک کے لئے اس ایجنسی کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری