بھارت کا پاکستان کو ٹکڑےکرنا محض ایک دیوانے کا خواب ہے


بھارت کا پاکستان کو ٹکڑےکرنا محض ایک دیوانے کا خواب ہے

وزیرداخلہ چوہدری نثار کا پاکستان کو ٹکڑےکرنے سے متعلق اپنے بھارتی ہم منصب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بیان کو دیوانے کا خواب قرار دیا اور کہا کہ بی جےپی کی موجودگی میں کسی اور کو ہندوستان تقسیم کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو دیوانے کا خواب قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بی جےپی کی موجودگی میں کسی اور کو ہندوستان تقسیم کرنےکی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان نہیں بلکہ خود بی جےپی سرکار کی پالیساں تقسیم کررہی ہیں۔

پاکستانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو 10 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا بھارتی وزیرِداخلہ کی گیدڑ بھبکی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ بی جےپی حکومت کا پاکستان کو ٹکڑےکرنا محض ایک دیوانےکاخواب ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ بھارت کےہاتھ مظلوم کشمیریوں کےخون سےرنگےہوئےہیں جبکہ خود بھارت کے اندر موجود مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کا استحصال کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں شدید خطرات اور خوف کا شکار ہیں جبکہ پاکستان بھارت کی اس جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری