حلب شہر خونخوار درندوں کی چنگل سے مکمل طور پر آزاد ہوگیا


حلب شہر خونخوار درندوں کی چنگل سے مکمل طور پر آزاد ہوگیا

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نہایت سخت اور مشکل کارروائیوں کے بعد حلب شہر کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے، اب حلب شام کے آغوش میں آگیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں شام کا دوسرا بڑا شہر حلب مکمل طور پر تکفیری دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد ہوگیا ہے۔

شامی فوج کی گزشتہ دنوں کے دوران حلب شہر میں حیران کن پیشقدمی جاری تھی اور گزشتہ روز حلب شہر کے تمام سرکاری عمارتوں پر شامی قومی پرچم لہرا کر قوم اور دنیا کو آزادی کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شام کا دوسرا بڑا شہر کئی سالوں سے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے میں تھا جو کہ اب مکمل طور پر آزاد ہو گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری