موصل میں داعش کا سب سے بڑا زندان دریافت


موصل میں داعش کا سب سے بڑا زندان دریافت

عراقی ذرائع ابلاغ نے موصل میں تکفیری دہشت گرد ٹولے داعش سے متعلق ایک بہت بڑے زندان کی دریافت کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المسلمہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے موصل شہر میں داعش کے سب سے بڑے زندان کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیل میں قید تنہائی کے لئے نہایت چھوٹے اور تنگ کمرے بنے ہوئے ہیں اور خواتین کے لئے ایک مخصوص جگہ بنی ہوئی ہے اور تشدد اور سزا دینے کے لئے بڑے ہال بنائے گئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کسی کو سزا دی جاتی ہے تو بہت سارے لوگوں کی موجودگی میں سزا دی جاتی تھی۔

عراقی وفاقی پولیس کےایک افسر کا کہنا ہے کہ جیل کے قریب بسنے والے رہائشی کہتے ہیں کہ اس جیل میں داعشی، دسیوں عراقی شہریوں کو اس گروہ کی معمولی سے مخالفت کرنے یا داعش کے ساتھ  مکمل طور پر تعاون نہ کرنے جیسے مسائل کے بنا پر پابند سلاسل  کیا کرتے تھے۔

عراقی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کے جیل تک پہنچنے سے پہلے ہی داعش نے تمام قیدیوں کو ایک نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اسے پہلے بھی عراقی فوج نے داعش سے متعلق متعدد زندانوں کا انکشاف کرکے کئی بے گناہ شہریوں کو آزاد کرالیا ہے۔

سکیورٹی اہلکاروں نے گزشتہ منگل کو قادسیہ کے مقام پر بھی ایک بڑے زندان کا انکشاف کیا تھا۔

یاد رہے کہ عراقی  فوجی جوانوں نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے جس کی وجہ سے داعش کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری