معروف نعت خواں جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی/ قبر تیار + تصویر


معروف نعت خواں جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی/ قبر تیار + تصویر

بے دینی کی دنیا ترک کرنے والے سابق گلوکار جمشید شہید کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے جن کی قبر ان کی خواہش کے مطابق جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں تیار کرلی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کہا ہے کہ جنید جمشید کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کی شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی ہے۔

ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ جنید جمشید کے اہلخانہ کو میت کی شناخت سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جنید جمشید کی میت کل اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جنید جمشید کی قبر جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں تیار کرلی گئی ہے۔

ان کی تدفین جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی کے جدید قبرستان  میں ہوگی۔

جنید جمشید نے مفتی اعظم پاکستان  مفتی محمد رفیع عثمانی (صدر جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی) سے جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 8 دسمبر 2016 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری