ایران روسیوں کے لئے ویزا پالیسی ختم کرنے پر تیار


ایران روسیوں کے لئے ویزا پالیسی ختم کرنے پر تیار

ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے روس کے ساتھ ویزے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لءے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور روس کی جانب سے بتدریج ویزا سسٹم ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو میں اسلامی جمہوری ایران کے سفیر مھدی سنائی  نے روس کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران روس کے ساتھ ویزا سسٹم کو ختم کرنے کے لءے تیار ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ویزا پالیسی کے بارے میں روس کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں تاہم اسلامی جمہوریہ ایران ویزا سسٹم کو مکمل طور پر ختم کرنے کو تیار ہے۔

سفیر کا کہنا تھا کہ روسیوں کا ماننا ہے کہ ابتدا میں سیاحتی ویزا ختم ہونا ضروری ہے اس کے بعد دنوں ملکوں کے درمیان ویزا سسٹم مکمل طور پر منسوخ ہونا چاہئے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا ہے کہ روس میں ایرانی سفارتخانے کو روسی شہریوں کی طرف سے متعدد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں کہ جلد از جلد ویزا پالیسی ختم کی جائے  تاکہ دونوں ممالک کے شہری آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔

سنائی کا کہنا تھا کہ روسی کمپنیوں نے ایران کے ساتھ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران روسی تجارتی کمپنیوں کی ایران میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے اور امید کرتا ہے کہ اس معاملے میں جلد از جلد معاہدہ ہوجائےگا۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ ایران کے روسی کمپنیوں کے ساتھ پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں میں پہلے ہی معاہدے ہوچکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری