پاکستان روایتی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کا صدر منتخب


پاکستان روایتی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کا صدر منتخب

اقوام متحدہ نے پاکستان کو روایتی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن(سی سی ڈبلیو سی) کا صدر منتخب کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کو روایتی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن(سی سی ڈبلیو سی) کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ اس کنونشن کی صدر ہوں گی۔

پاکستان کو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا ہے۔

روایتی ہتھیاروں پر پابندی کی 5ویں جائزہ کانفرنس 16دسمبر تک جاری رہے گی، کنونشن کے تحت روایتی ہتھیاروں پر پابندی کے معاملات دیکھے جاتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری