حلب شہر کی آزادی کا کارنامہ جنرل سلیمانی کی زندگی میں ثبت ہوگا


حلب شہر کی آزادی کا کارنامہ جنرل سلیمانی کی زندگی میں ثبت ہوگا

جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے حلب کی آزادی کا کارنامہ ان کی زندگی میں ثبت ہوجائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، شیعت نیوز نے جرمنی کے ایک اخبار کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب ان کے خلاف آگ بگولہ ہوکر برہمی کا اظہار کر رہا ہے۔

جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب ان کے خلاف آگ بگولہ ہوکر برہمی کا اظہار کررہا ہے۔

جرمن اخبار کے مطابق میجر جنرل سلیمانی اعلیٰ سیاسی اور فوجی مہارت رکھتے ہیں اور انھوں نے شام و عراق میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے۔

جرمن اخبار کے مطابق جنرل سلیمانی موصل میں عراقی فوجی آپریشن میں بھی بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔ حلب آپریشن میں انھیں طوفان کے عنوان سے یاد کیا جارہا ہے۔

اخبار کے مطابق حلب آزاد ہونے کے بعد یہ تاریخی کارنامہ ان کی زندگی میں ثبت ہوجائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری