قاہرہ چرچ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی


قاہرہ چرچ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

قاہرہ میں آرتھوڈاکس چرچ پر کئے جانے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد ٹولہ داعش نے قبول کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں چرچ پر ہونے والے دھماکے، جس میں 28 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے تھے، کی ذمہ داری داعش سے وابستہ ایک گروہ نے قبول کی ہے۔

داعش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابا عبداللہ المصری نے چرچ میں داخل ہوکر اپنی خود کش جیکٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز مصری حکومت نے دھماکے کی ذمہ داری اخوان المسلمون پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکہ اخوان کے کارندوں نے کیا ہے۔

مصری دفاع اور سیکورٹی کمیشن کے چیئرمین «یحیی الکدوانی» نے پالیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ قطری حکومت نے چرچ دھماکے میں دہشتگردوں کی مالی مدد کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری