پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مختلف معاملات پر فیصلے متوقع


پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مختلف معاملات پر فیصلے متوقع

وزیراعظم کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مختلف معاملات پر فیصلے متوقع ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں 23 نکاتی ایجنڈا پر مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان ایران گیس پائپ لائن بھی شامل رکھا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس کی فوری تکمیل کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے نمائندے کو اعلیٰ سطحی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے 23 نکاتی ایجنڈا میں پاکستان کے وفاق اور صوبوں کے مابین معاملات نمٹانے کے لئے مشترکہ مفادات کی کونسل کا مستقل سیکریٹریٹ قائم کرنے کے بارے میں فیصلہ بھی متوقع ہے۔

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات یعنی فاٹا سے متعلق اصلاحات، افغان پناہ گزین کی وطن واپسی کے بارے میں انتظامی پالیسی پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مختلف دوست ممالک بشمول ایران سے جو دوطرفہ سمجھوتوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں ان پر مزید کام کرکے انہیں معاہدوں میں تبدیل کرنے کی پالیسی وفاقی کابینہ کے آج کے ایجنڈا میں شامل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری