حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم نواز شریف


حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف حکومت عملی اقدامات کے ذریعے کاروبار کرنے کے اخراجات میں کمی لارہی ہے اور یہ نکتہ اس کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے نمائندے کی خبر کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے پچھلے مہینے پاکستان کی برآمدات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ حکومت نے صنعتی اداروں کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے، پانچ برآمداتی شعبوں کے لیے زیرو ریٹڈ برآمدات کی سہولت، سیلز ٹیکس ری فنڈ کی مد میں کاروباری افراد کو پینتالیس ارب روپے کی ادائیگی اور امن و امان کی بہتر صورتحال فراہم کی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان کے وفاق ایون ہائے تجارت و صنعت کی چالیسویں ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے برآمد کنندگان اور تاجر برادری کو تاکید کی کہ وہ اس بدلی ہوئی بہتر صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیداوار اور برآمدات میں اضافے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت عملی اقدامات کے ذریعے کاروبار کرنے کے اخراجات میں کمی لارہی ہے اور یہ نکتہ اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ البتہ انہوں نے صنعتکاروں اور کسانوں پر زور دیا کہ وہ پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کریں۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت پی آئی اے اور ریلوے جیسے اہم اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور ان دونوں اہم ادروں سمیت ہر قومی ادارے کی خدمات بہتر سے بہتر بنائیں جائیں گی جس سے عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ اور ملک بھر میں دہشت گردی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں لیکن ان کی حکومت کے دور میں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے اور بچے کھچے دہشت گردوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے موثر اور مثبت نتائج نے بھی خوشگوار اثرات مرتب کیے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری