آرمی پبلک کے شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے


آرمی پبلک کے شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے

ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور میں پاکستان بیت المال کے تحت قائم سرکاری اسکول موضع کانگڑہ میں شہدائے آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے لیے دعائیہ تقریب کے دوران اسکول بچوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آرمی پبلک کے شہداء کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان بیت المال سکول کانگڑہ ھری پور میں شہدائے آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے لیے دعائیہ تقریب کانعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور میں پاکستان بیت المال کے تحت قائم سرکاری اسکول موضع کانگڑہ میں شہدائے  آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں نے شہدائے آرمی پبلک کے لئے خصوصی دعائیں کیں، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آرمی پبلک کے شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

ننھی منی بچیوں نے ملی نغمے پیش کرکے داد تحسین وصول کی، اس موقع پر پاکستان بیت مال ہری پور کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیئر عباس جعفری مہمان خصوصی تھے۔

نیئر عباس جعفری نے کہا کہ آرمی پبلک سانحہ ایک عظیم دکھ و درد کی داستان ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے پاک فوج کو دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر لڑنے اور دہشت گردوں کو چن چن کر ختم کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری