استور؛ گلگت بلتستان کے بلند و بالا برف پوش پہاڑوں پر عاشقان رسول کا جشن ولادت


استور؛ گلگت بلتستان کے بلند و بالا برف پوش پہاڑوں پر عاشقان رسول کا جشن ولادت

علاقہ استور گلگت بلتستان کا بلند و بالا پہاڑی علاقہ ہے جہاں اس وقت برف پڑی ہے اور انتہائی سردی کے باوجود بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جشن ولادت کے موقع پر جلوس نکال کر رسول مکرم سے اپنے عشق کا اظہار کررہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ولادت باسعادت حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تقاریب و مجالس کا سلسلہ ملک بھر کے مختلف حصوں میں جاری و ساری ہے۔

اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے ضلع استور میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے نکالے جانیوالے جلوس کی ویڈیو قارئین کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے۔

علاقہ استور گلگت بلتستان کا بلند و بالا پہاڑی علاقہ ہے جہاں اس وقت برف پڑی ہے انتہائی سردی کے باوجود عاشقان رسول جشن ولادت کے موقع پر جلوس نکال کر رسول مکرم سے اپنے عشق کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں ضلع استور وہ واحد ضلع ہے جہاں کے مسلمان عید میلاد النبی پر جلوس نکالتے ہیں اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے کسی بھی ضلع میں عید میلاد کا جلوس نہیں نکالا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی چراغان یا خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے بلکہ یہ لوگ ایام اللہ کو منانا بدعت سمجھتے ہیں لیکن ضلع استور میں بریلوی اہل سنت کی اچھی خاصی تعداد ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری