الباکستانیوں نے شام و عراق پر داعش کے حملوں پر آج تک احتجاج نہ کیا/ لتر پڑنے پر آہ و بکا


الباکستانیوں نے شام و عراق پر داعش کے حملوں پر آج تک احتجاج نہ کیا/ لتر پڑنے پر آہ و بکا

پاکستان شو بز کی مشہور ترین شخصیت انور مقصود حمیدی نے کہا ہے کہ الباکستانیوں نے شام و عراق پر داعش کے حملوں اور قبضے پر آج تک احتجاج نہ کیا مگر جب داعش کو لتر پڑے تو آہ و بکا شروع کردی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، معروف اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ مصور جیسی عظیم صلاحیتوں کے حامل انور مقصود حمیدی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حلب کے نام سے جو تصویریں گردش کر رہی ہیں، ان میں زیادہ تصویریں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی ہیں یا شام میں داعش کی بربریت کی۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ الباکستانیوں نے شام و عراق پر داعش کے حملوں اور قبضے پر آج تک احتجاج نہ کیا مگر جب داعش کو لتر پڑے تو آہ و بکا شروع کردی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بعض عناصر جو مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ داعش جیسی دہشتگردوں تنظیموں جو آمریکہ، اسرائیل اور بعض عرب ممالک کی سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام کرہے ہیں، کی پس پردہ حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انور مقصود حمیدی پاکستان شو بز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔

انور مقصود نے اپنے 35 سالہ دور میں معاشرہ کے اہم معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا ہے۔ انکے کیے گئے تمام پروگرام ناظرین میں بے پناہ مقبول ہوئے اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان بنے۔ اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا انکا خاصہ ہے۔ اور اپنے اسی انداز کی وجہ سے وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری