نیٹو شام میں فوجی مداخلت نہیں کریگا


نیٹو شام میں فوجی مداخلت نہیں کریگا

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ نیٹو شام میں کسی قسم کی فوجی مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ کا کہنا ہے کہ نیٹو شام میں مزید خون خرابے اور فسادات کا خواہاں نہیں ہے اور روس کے ساتھ سرد جنگ کا آغاز بھی نہیں کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: میرا یہ پیغام روس اور نیٹو کے درمیان  ہونے والے اجلاس کے لئے ہے، نیٹو روس کے ساتھ کسی قسم کی ھنگامہ آرائی نہیں چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ برسلز میں نیٹو اور روس کے درمیان ایک اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

روس اور نیٹو کے درمیان پہلا اجلاس مشرقی یوکرائن کے مسئلے پر 20 اپریل کو منعقد ہوا تھا جو کہ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا تھا، اس کے علاوہ نیٹو کونسل اور روس کے درمیان سفرا کی سطح پر ایک اجلاس جولائی کے مہینے میں بھی ہوا تھا۔

نیٹو کے رہنما اسٹولٹنبرگ نے شام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو شام میں کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کرے گا، کیونکہ نیٹو کی دخالت کی صورت میں شام کے حالات مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری