پاراچنار؛ انصارالحسین پاکستان کی جانب سے وحدت المسلمین کانفرنس کا انعقاد/ تصویری رپورٹ


پاراچنار؛ انصارالحسین پاکستان کی جانب سے وحدت المسلمین کانفرنس کا انعقاد/ تصویری رپورٹ

مقررین نے موجودہ دور میں عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اتحاد کی موانع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ و اسرائیل نے ہمیشہ سے مسلمانوں کے درمیان مختلف قسم کے حربے استعمال کرکے مسلمانوں کے آپس میں اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، انصارالحسین پاکستان کی جانب سے دفتر انصارالحسین پاراچنار میں وحدت المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء، زعماء، ذاکرین، انصارالحسین کے گاؤں کی سطح پر مختلف یونٹس کے اراکین کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء سے سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، علامہ سید قیصر عباس، صدر تحریک حسینی پاراچنار مولانا یوسف حسین، مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار کے رکن علامہ سید محمد حسین طاہری، سید امین حسین اور صدر انصارالحسین پاراچنار ماسٹر (ر) رشید علی نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں عالم اسلام کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے، اور اتحاد ہی عالم اسلام کے تمام تر مسائل کا واحد راہ حل ہے۔

انہوں نے اتحاد کی موانع کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ امریکہ و اسرائیل نے مسلمانوں کے درمیان مختلف قسم کے حربے استعمال کرکے مسلمانوں کے آپس میں اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے۔

وحدت المسلمین کانفرنس میں شرکاء سے مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام کے جس طبقے سے بھی تعلق رکھتے ہیں، ایک اللہ، پیغمبر اسلام اور قرآن پر ایمان لاکر اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرکے عالم اسلام کے خلاف اسلام دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادیں۔

انصارالحسین پاکستان کے صدر ماسٹر رشید علی نے کہا کہ انصارالحسین پاکستان ایک مسلک کیلئے خدمات سرانجام نہیں دے رہا ہے، بلکہ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے تمام مسالک کے خدمت کے خواہاں ہیں۔ انصارالحسین نے مختلف مسالک کو ٹیوشن اکیڈمیز اور ایمبولینس سروسز  کی سہولیات مہیا کی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری