اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا


اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا

اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیتوں کے پیش نظر اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، لہذا اسرائیل اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات سے باز رہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ جنرل گیورا ایلینڈ  کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے، لہذا اسرائیلی حکام کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کو اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات سے گریز کرنا چاہئے، کیونکہ حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقت ور ہوچکی ہے۔

جنرل ایلینڈ کا اسرائیل کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا؛ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کا خوف ممنوعہ ہتھیاروں کی وجہ سے نہیں ہے (حزب اللہ کے پاس ممنوعہ ہتھیار نہیں ہیں) لیکن خوف حزب اللہ کی روایتی ہتھیاروں سے ہے جن میں میزائلوں کی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد ہے۔

اسرائیلی جنرل نے شام پر کئے جانے والے حملوں کو نہایت معمولی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا، شام پر حملے ایک موثر انداز میں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ اسرائیل کو کسی قسم کا کوئی بڑا خطرہ پیش نہ آئے۔

داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے اسرائیلی سکیورٹی وزیر "ایویگڈور لائبرمین" کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا، "ایویگڈور لائبرمین" کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ اب اسرائیلی حکام حزب اللہ کی عسکری طاقت کے معترف ہیں۔

واضح رہے کہ "ایویگڈور لائبرمین" نے کہا تھا کہ اسرائیل حزب اللہ کو ممنوعہ ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیگا۔

اسرائیلی جنرل کا شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف پے در پے کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا، شام میں جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی جیت حزب اللہ کی ہی ہوگی، اس حالت میں اسرائیل کو نہایت سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ شام میں حلب شہر کی دہشت گردوں سے آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حامی اسرائیل اور امریکہ کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری