حلب میں دہشت گردوں کو کمرشکن شکست ہوئی، الجزائر


حلب میں دہشت گردوں کو کمرشکن شکست ہوئی، الجزائر

الجزائر کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شامی حکومت حلب شہر میں اپنی اقتدار کو مظبوط بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے اور باغیوں کو زبردست شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے کہا ہے کہ حلب میں شامی حکومت کی اقتدار اب مظبوط ہوگئی ہے اور حکومت مخالف قوتوں کو سخت شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ الجزائر کے وزیر خارجہ، افریقہ میں ہونے والی (امن و سلامتی) نامی  کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

الجزائر کے وزیر خارجہ کا بیلجیئم کے ایک نامہ نگار کی پیش گوئی کہ الجزائر بھی شام کی طرح خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا، کے خلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا: اس قسم کی باتیں کرنے والوں کو شام میں دہشت گردوں کی جیت سے امیدیں تھیں لیکن اب شامی حکومت نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور حلب پر اپنی گرفت مظبوط کرلی ہے۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ الجزائر میں دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے لیکن شام کی طرح یہاں بھی دہشت گردوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملنے والا ہے۔

واضح رہے کہ بعض ممالک نے حلب کی آزادی کو متنازعہ بنانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی حمایت میں بیانات دینا شروع کردئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری