مصر کی شام میں بیرونی مداخلت کی شدید مخالفت


مصر کی شام میں بیرونی مداخلت کی شدید مخالفت

مصری وزیر خارجہ نے عرب وزراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام کی سالمیت، خودمختاری اور تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ شام میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت بند ہونی چاہئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ مصری وزیر خارجہ نے پیر کے روز عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلتوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مصری وزیرخارجہ شکری کا کہنا تھا شام میں ہونے والا خون خرابہ بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

شکری نے مزید کہا کہ حلب شہر کی تباہی اور ہزاروں بے گناہوں کا قتل عام بین الاقوامی برادری کی عدم توجہی اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔

شکری نے شام کی خود مختاری اور اس ملک کی سالمیت اور تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہئے۔

مصر کے وزیر خارجہ کا شام میں مسلح تنازعے کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھرپور تعاون پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شام میں امن و امان قائم کرنے کے لئے عالمی سطح پر کوششیں تیز کی جائیں۔

شکری نے مزید کہا کہ شام میں سیاسی بحران کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری