چوہدری نثار کو کام سے روکنے اور توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر


چوہدری نثار کو کام سے روکنے اور توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو کام سے روکنے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سانحہ کوئٹہ کا تحقیقاتی کمیشن سپریم کورٹ کے حکم پر بنایا گیا اور اس کی سربراہی عدالت عظمیٰ ہی کے ایک جج نے کی جس نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کی لیکن اس کے باوجود چوہدری نثار نے رپورٹ پر سخت تنقید کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کمیشن کی رپورٹ پر تنقید سنگین نوعیت کی توہین عدالت ہے۔

اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے چوہدری نثار کو بطور وزیر داخلہ کام کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری