پاکستان کے قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری کی 34ویں برسی


پاکستان کے قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری کی 34ویں برسی

پاکستان کے قومی ترانے جو مکمل طور پر فارسی زبان میں لکھا گیا اور اس میں صرف ایک لفظ "کا" اردو زبان میں ہے، کے خالق معروف شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری کو جہان فانی سے رخصت ہوئے34 برس بیت گئے ہیں، ان کی یاد ہر سال 21 دسمبر کو منائی جاتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری کو جہان فانی سے رخصت ہوئے34 برس بیت گئے، ان کی34ویں برسی آج منائی جائے گی۔

اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے قران خوانی اور قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے۔

آزادی کے بعد انھوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی، حفیظ جالندھری معروف شاعر اور نثر نگار تھے۔

اُن کی شاعری مذہبی حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی۔

انھوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کر کے بے مثال شہرت حاصل کی۔

حفیظ جالندھری نے اگرچہ کسی تعلیمی ادارے سے اسناد حاصل نہیں کیں لیکن تعلیم کی اس کمی کو انھوں نے بھرپور مطالعہ اور ریاضت سے پورا کیا۔

وہ 21دسمبر 1982ء کو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ حفیظ جالندھری نے قومی ترانہ مکمل طور پر فارسی زبان میں لکھا ہے اور اس صرف ایک لفظ "کا" اردو زبان کا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری