اردن میں جھڑپیں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک


اردن میں جھڑپیں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک

اردن کے الکرک صوبے میں مسلح افراد کی سیکورٹی فوسز کے ساتھ جھڑپوں میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الکرک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی مسلح افراد کے ساتھ  شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 4 اہلکار مارے گئے ہیں۔

اردن کے حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مسلح افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں اور مسلح گروہوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اردن کے صوبے الکرک میں سکیورٹی فورسز پر حملے کئے گئے تھے اور ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

الکرک صوبے کے علاقے الوصیہ سے مسلح افراد کے ساتھ سکیورٹی فورس کی جھڑپوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

الوصیہ کے ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اردن کے سیکورٹی فورسز  کے اہلکار صوبہ الکرک میں موجود مسلح افراد کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری