پاکستان سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا، وزیراعظم نوازشریف


پاکستان سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا، وزیراعظم نوازشریف

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے القاعدہ اور طالبان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے اور ملک سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ایکسپریس نیوز سے نقل کرکے وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے بتایا ہے کہ "ہم نے القاعدہ اور طالبان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے اور ملک سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا ہے۔"

سرائیوو میں وزیراعظم نوازشریف سے بوسنیا کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات،پارلیمانی تعاون، تجارت سمیت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بہتری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بوسنیا مذاکرات کے ذریعے قیام امن کا ماڈل بنا ہے، وہ پہلے اپوزیشن لیڈر کے طور پر بوسنیا آئے تھے تو یہاں ہر طرف فائرنگ ہو رہی تھی لیکن آج بوسنیا میں ترقی دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تنازعات پر امن طور پر حل کرنا چاہتے ہیں، افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ بہتر کر رہے ہیں۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کو ختم کرنے کا مکمل عزم کیے ہوئے ہیں، ہم نے القاعدہ اور طالبان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے اور پاکستان سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا ہے۔ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری