شیخ عیسیٰ کے گھر پر چھاپہ، بحرینی علما کی عوام سے الدراز کی طرف مارچ کرنے کی اپیل


شیخ عیسیٰ کے گھر پر چھاپہ، بحرینی علما کی عوام سے الدراز کی طرف مارچ کرنے کی اپیل

بحرین کے علما کونسل کے ایک اعلیٰ رہنما کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام علما کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے گھروں سے نکل چکی ہے اور الدراز علاقے میں آل خلیفہ کے سیکورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کا سامنا کررہی ہے۔

بحرین کے علما کونسل کے  اعلیٰ رہنما شیخ محمد خجستہ نے تسنیم نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ اور آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے شیخ عیسی قاسم کے گھر پر چھاپہ مارکر چار دیواری کی تقدس کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج علی الصبح 9:30  بجے آل خلیفہ کے درندہ صفت سکیورٹی اہلکاروں نے الدارز علاقے کو گھیر لیا اور کچھ دیر بعد چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر میں داخل ہوگئے۔

خجستہ کا کہنا ہے کہ پورا علاقہ سیکورٹی فورسز نے گھیر لیا ہے اور شیخ عیسیٰ قاسم کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے علما نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے نکل کر الدراز علاقے کی طرف مارچ کریں اور شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

رپورٹ کے مطابق، بڑی تعداد میں نوجوان علما کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے الدراز علاقے کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم آل خلیفہ کے سیکورٹی فورسز طاقت کا استعمال کرکے جوانوں کو آگے جانے سے روک رہے ہیں جبکہ جوانوں پر شدید تشدد کیا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری