وفاقی وزیر تجارت تہران کا دورہ کریں گے


وفاقی وزیر تجارت تہران کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر 28 اور 29 دسمبر کو تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے کی تفصیلات سے متعلق ایرانی حکام سے مذاکرات کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر پاک ایران کے درمیان ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے 28 اور 29 دسمبر کو تہران کا دورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر تجارت ایرانی حکام کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے لئے دستخط ہونے جا رہا ہے، کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔

دونوں ممالک کے حکام نے اس پہلے بھی تہران میں اجلاس کا انعقاد کرتے ہوئے مجوزہ ڈرافٹ پیش کئے اور اس پر سیر حاصل گفتگو کی تھی۔

آگاہ ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے آزاد تجارتی معاہدہ اسلام آباد کی جانب سے پیش کئے گئے ڈرافٹ کے تحت ترتیب دیا جائی گا تاکہ اس معاہدے کے پیش نظر تجارت کے قابل اشیاء پر اتفاق رائے کیا جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد ایرانی اقتصاد کے بحال ہونے کے پیش نظر، پاکستان، ایران کے ساتھ تجارتی حجم کو آئندہ 5 سالوں میں 5 بلین ڈالر تک پہنچانے کے لئے مختلف راستوں کو تلاش کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری