شام کے شہر الباب میں ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی


شام کے شہر الباب میں ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی

عالمی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق شام کے شہر الباب میں ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 23 بتائی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، المیادین ٹی وی نے ترک فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شام کے شہر الباب میں ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس شہر میں مزید 23 فوجی بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ماسکو میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر ایران، روس اور ترکی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شام کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کے عزم پر اتفاق کیا ہے۔

سہ فریقی اعلامیے کے مطابق، ایران، روس اور ترکی جمہوریہ شام کی حاکمیت، اقتدار، خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں، شامی حکومت کو ایک جہموری، کثیر المذہبی اور سبھی فرقوں کی نمائندہ اور ڈیموکریٹک حکومت تسلیم کرتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری