افغان رکن پارلیمنٹ کے مہمان خانے پر حملہ، 5 افراد جان بحق


افغان رکن پارلیمنٹ کے مہمان خانے پر حملہ، 5 افراد جان بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعیت اسلامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ معلم میر ولی بارکزئی کے گھر پر حملے میں 5 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعیت اسلامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ معلم میرولی بارکزئی کے گھر پر آج علی الصبح حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، افغان رکن پارلیمنٹ اس حملے میں بچ گئے ہیں تاہم میر ولی کے خاندان کے دو بچے اس حملے میں جان بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے میر ولی کے خاندان کے دیگر افراد کو یرغمال بنایا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق، جان بحق افراد میں قندھار سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عبیداللہ بارکزئی کے 25 سالہ بیٹے سمیت 2 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میر ولی بارکزئی صابہ ہلمند سے منتخب رکن پارلیمنٹ ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری