بھارت کا کروز میزائل "نربھے" کا چوتھی مرتبہ تجربہ ناکام


بھارت کا کروز میزائل "نربھے" کا چوتھی مرتبہ تجربہ ناکام

جوہری ہتھیار لے جانے والے بھارت کے “نربھے” کروز میزائل کا چوتھی مرتبہ تجربہ ناکام ہوگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جوہری ہتھیار لے جانے والے بھارت کے “نربھے” کروز میزائل کا چوتھی مرتبہ تجربہ ناکام ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اپنے ہدف کو  زمین سے فضا میں ایک ہزار کلو میٹر کی دوری پر  نشانہ بنانے والے نربھے میزائل کا ایک مرتبہ پھر تجربہ ناکام ہوگیا  جب کہ اس سےقبل "نربھے" میزائل کے تین تجربات ناکام ہوچکے ہیں۔ سوپر سونک نربھے میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2013 میں کیا گیا لیکن وہ کامیابی کے بنیادی خطوط پر پوری طرح نہ اترسکا جس کے بعد 2014 میں اس کے تجربات کئے گئے جس میں کسی حد تک کامیابی حاصل ہوئی لیکن مجموعی طور پر میزائل تجربہ ناکام رہا اور اب ایک مرتبہ پھر میزائل کا تجربہ مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا۔

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے نربھے کروز میزال کو فضا میں بھیجا گیا جو اڑان کے 2 منٹ بعد ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب کہ کروز میزائل نچلی پرواز کر رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے لینڈ اٹیک کروز میزائل "بابر" کے مقابلے میں نربھے میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا تاہم بھارتی سائنسدانوں کو اس میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے جب کہ بھارت نے روس کے تعاون سے  سپرسونک براہموس کروس میزائل  بنا رکھا ہے جو صرف 290 کلو میٹر تک اپنے  ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری