صوبہ سندھ؛ امام بارگاہ خان پور کے سامنے دھماکہ کرنے والے ملزمان کو قید کی سزائیں


صوبہ سندھ؛ امام بارگاہ خان پور کے سامنے دھماکہ کرنے والے ملزمان کو قید کی سزائیں

صوبہ سندھ کے علاقے خان پور میں 15 جنوری 2012 کو امام بارگاہ دربار حسین کے سامنے بم دھماکہ کرنے والے ملزمان کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، صوبہ سندھ کے علاقتکے خان پور میں 15 جنوری 2012 کو امام بارگاہ دربار حسین کے سامنے بم دھماکہ کرنے والے ملزمان کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، 15 جنوری 2012 کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر خان پور کی امام بارگاہ دربار حسین کے باہر مرکزی جلو س میں بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

اس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سٹی خان پور میں درج ہو اتھا جس کے بعد پولیس نے 6ملزمان ماسٹر نواز، شکیل، شبیر، عثمان، سلطان اور شہاب الدین کو گرفتار کرنے کے بعد چالان کیا تھا۔

آج سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے اس مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 24/24 سال قید اور ان کی تما م جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری