مشرقی موصل میں 3 دھماکوں کے نتیجے میں 15 عام شہری شہید


مشرقی موصل میں 3 دھماکوں کے نتیجے میں 15 عام شہری شہید

دہشتگرد گروہ داعش نے مشرقی موصل میں دو گاڑیوں کو دھامکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 15 عام شہری شہید ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، دہشتگرد گروہ داعش نے دو گاڑیوں میں نصب بموں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

تفصیلات کے مطابق، داعشی دیشتگردوں نے بگاڑیوں میں نصب بموں کو مشرقی موصل کے علاقے کوکجلی میں دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں 15 عام شہری شہید ہو گئے ہیں۔

ان دھماکوں میں متعدد عام شہری زخمی بھی ہو گئے ہیں جن میں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری