حلب کی آزادی شام کے حامی قوموں کے لئے دہشت گردوں کے حامی ممالک پر ایک عظیم فتح


حلب کی آزادی شام کے حامی قوموں کے لئے دہشت گردوں کے حامی ممالک پر ایک عظیم فتح

صدر اسد کا ایران کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ حلب کی آزادی صرف شام کی فتح نہیں ہے، بلکہ ان تمام لوگوں کی فتح ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کا ساتھ دیا، خاص کر ایرانی اور شامی قوموں کے لئے دہشت گردوں کے حامی ممالک پر ایک عظیم فتح ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے شامی صدر کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے عربی اور افریقی امور کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری  نے دمشق میں شامی صدر سے ملاقات کی ہے۔

جابری انصاری سے ملاقات کے دوران صدر اسد کا کہنا تھا کہ حلب شہر کی آزادی صرف شام کی فتح نہیں ہے، بلکہ ان تمام لوگوں کی فتح ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کا ساتھ دیا،  خاص کر ایرانی اور شامی قوموں کے لئے دہشت گردوں کے حامی ممالک پر ایک عظیم فتح ہے۔

صدر اسد  کا مزید کہنا تھا حلب کی آزادی دہشت گردوں کے حامی ممالک کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے جنہوں نے شام کی دشمنی میں دہشت گردوں کی مختلف طریقوں سے مدد کی اور دہشت گردوں کو اپنے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

صدر اسد نے حلب کی آزادی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: آزادی حلب،  پورے شام میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ماسکو میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے ایک روز بعد شام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ شام کے بعد لبنان کا بھی سفر کریں گے جہاں وہ اس ملک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری