جمعیت علماء اسلام(ف) کراچی کے سیکریٹری جنرل گرفتار


جمعیت علماء اسلام(ف) کراچی کے سیکریٹری جنرل گرفتار

جمعیت علماء اسلام (ف) کراچی کے سیکریٹری جنرل اور ضلع شرقی کے امیر مولانا محمد غیاث کو جمعرات کی صبح 4 بجے انکے گھر بسم اللہ سینٹر سپر ہائی وے تھانہ سچل کی حدود سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جمعیت علماء اسلام کراچی کے سیکریٹری جنرل اور ضلع شرقی کے امیر مولانا محمد غیاث کو  جمعرات کی صبح 4 بجے  انکے گھر بسم اللہ سینٹر سپر ہائی وے تھانہ سچل کی حدود سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمعیت کے رہنما قاری عثمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا محمد غیاث کو باعزت طور  فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر جے یو آئی راست اقدام پر مجبور ہوگی۔

انہوب نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے ورنہ حالات کی خرابی کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری