شمالی شام پر ترک فضائی حملے، 47 عام شہری جاں بحق


شمالی شام پر ترک فضائی حملے، 47 عام شہری جاں بحق

ترک فضائیہ نے شمالی شام میں حملہ کرکے کئی بچوں سمیت 47 عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ترک فضائیہ نے شمالی شام کے علاقے الباب میں داعش سے متعلق ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حملے میں کئی بچوں سیمت 47 عام شہری جاں بحق اور مزید 8 شدید زخمی ہیں۔

دوسری طرف شامی فوج کے ذرائع ابلاغ نے الباب کے علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلے میں اپنے 14 سپاہیوں کی شہادت اور 33 کی زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

شامی فوج کے بیان میں 138 تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کی بھی خبر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے 24 اگست سے شام میں درع الفرات کے نام سے فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

ترک حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کی حمایت سے شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔

ترک صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ شامی شہر الباب عنقریب دشہت گردوں کے قبضے میں جائے گا۔

دوسری طرف شامی حکومت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد الباب کی طرف آنے کی غلطی نہ کریں۔

واضح رہے کہ الباب شہر ترک سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ترک فوج، داعش اور شامی حکومت کے مخالفین کے محاصرے میں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری