ایرانی نائب وزیر خارجہ کی سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات


ایرانی نائب وزیر خارجہ کی سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات

اسلامی جمہوری ایران کے عربی اور افریقی امور کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری  نے لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ سے ملاقات کرکے شام کے سیاسی حالات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔

عربی اور افریقی امور کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری اور لبنان میں تعینات ایرانی سفیر نے لبنان میں سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات کی ہے اور خطے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری شام کے بعد لبنان کے دورے پر بیروت پہنچے ہیں اور لبنانی وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انصاری کے لبنانی وزیر اعظم کے ساتھ بھی خطے کے سیاسی حالات کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی نائب وزیرخارجہ نے حال ہی میں شام کا دورہ کیا تھا اور شامی صدر بشار اسد کے ساتھ دہشت گردی کے معاملے میں گفتگو کی تھی، جابری انصاری سے ملاقات کے دوران صدر اسد کا کہنا تھا کہ حلب شہر کی آزادی صرف شام کی فتح نہیں ہے، بلکہ ان تمام لوگوں کی فتح ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کا ساتھ دیا،  خاص کر ایرانی اور شامی قوموں کے لئے دہشت گردوں کے حامی ممالک پر ایک عظیم فتح ہے۔

صدر اسد  کا مزید کہنا تھا حلب کی آزادی دہشت گردوں کے حامی ممالک کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے جنہوں نے شام کی دشمنی میں دہشت گردوں کی مختلف طریقوں سے مدد کی اور دہشت گردوں کو اپنے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری