آل خلیفہ کی جانب سے بحرین میں نماز جمعہ پر پابندی مسلسل جاری


آل خلیفہ کی جانب سے بحرین میں نماز جمعہ پر پابندی مسلسل جاری

آل خلیفہ نے اپنے عوام کو مسلسل آٹھائیسویں بار نماز جمعہ پڑھنے سے روک لیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی فورسز نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مسلسل آٹھائیسویں مرتبہ نماز جمعہ سے لوگوں کو محروم کیا ہے۔

بحرینی جابر وظالم حکومت، الدراز کے علاقے میں شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کا محاصرہ کرکے بحرینی عوام کو نماز جمعہ جیسی عبادت سے بھی محروم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بحرینی سکیورٹی فورسز نے بکتربندگاڑیوں کے ہمراہ الدراز کے علاقے میں داخل ہوکر مسجد امام صادق کا محاصرہ کیا ہوا ہے، امام جمعہ اور نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک کر نماز جمعہ پر لگائی گئی پابندی کو مزید سخت کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الدراز علاقے میں بحرینی عوام کے رہبر اعلیٰ شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائش گاہ موجود ہے۔

آل خلیفہ نے شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرکے انہیں ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہوا ہے۔

شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائش گاہ 6 ماہ سے آل سعود اور آل خلیفہ کے محاصرے میں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کو آل خلیفہ کی فوج شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کی چاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے ان کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری