گوادر میں زمین کی منتقلی پر پابندی


گوادر میں زمین کی منتقلی پر پابندی

بلوچستان حکومت نے صوبے کے اہم ترین پورٹ شہر گوادر میں زمین کی منتقلی (ٹرانسفر) پر آئندہ تین ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بلوچستان حکومت نے صوبے کے اہم ترین پورٹ شہر گوادر میں زمین کی منتقلی (ٹرانسفر) پر آئندہ تین ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، صوبائی ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

گوادر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق ہر قسم کی زمینوں کی منتقلی پر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ گوادر کے ماسٹر پلان کے حوالے سے دوبارہ منصوبہ بندی کیلئے کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نئے منصوبے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے گوادر میں مجوزہ میگا شہر اور اسمارٹ سٹی کے منصوبوں کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے 6 ماہ قبل گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی اور ایک غیر ملکی فرم نے منصوبے کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے تھے۔

اس سے قبل جولائی میں صوبائی حکومت نے گوادر میں صنعتی حصے کی زمینوں پر عائد الاٹمنٹ کی پابندی اٹھائی تھی۔

یہ پابندی الاٹمنٹ کے عمل میں بے قاعدگیاں سامنے آنے پر لگائی گئی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری