روس کی جانب سے حلب میں پولیس کی ایک بٹالین کی تعیناتی


روس کی جانب سے حلب میں پولیس کی ایک بٹالین کی تعیناتی

روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر ملٹری پولیس کی ایک بٹالین حلب شہر میں تعینات کردی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اے ایف پی کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے حلب شہر کی امن وامان کی خاطر پولیس کے کئی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حلب شہر کی دہشت گردوں سے آزادی کے بعد دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیش نظر روس نے پولیس کے کئی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز پولیس ملٹری کا ایک دستہ حلب روانہ کردیا گیا ہے تاکہ حلب شہر کو دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں سے روکا جاسکے۔

روسی صدر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا: حلب کی آزادی روس، ایران اور بشار اسد کی مشترکہ کارروائی اور دہشت گردوں کے خلاف عزم کا نتیجہ ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ کی حکمت عملی کے پیش نظر شام میں جنگ بندی قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری