آف شور کمپنیوں کا سرمایہ پاکستان میں لانے کیلئے کوششیں تیز


آف شور کمپنیوں کا سرمایہ پاکستان میں لانے کیلئے کوششیں تیز

حکومت نے آف شور کمپنیوں کا سرمایہ ملک میں لانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے اور اس سلسلے میں کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے دنیا پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے آف شور کمپنیوں کا سرمایہ ملک میں لانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ کالے دھن اور ٹیکس چوری پر سزا نہیں جزا ملے گی۔ آف شور کمپنیوں کے لیے ون ٹائم ایمنسٹی سکیم لانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پانامہ سمیت آف شور کمپنیز کا سرمایہ ملک میں واپس لانے کے لیے ون ٹائم ایمنسٹی سکیم کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ، سرمایہ کاری بورڈ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم کا مقصد آف شور کمپنیوں کا سرمایہ پاکستان لانے کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ اقدام غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری