صوبہ نینوا کا دو تہائی حصہ آزاد کرالیا، العبادی


صوبہ نینوا کا دو تہائی حصہ آزاد کرالیا، العبادی

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے صوبہ نینوا کے دو تہائی حصے کو داعش سے آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی قوم کی وحدت اور بھائی چارے نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے، داعش اور اس کے حامی ممالک نے عراقی قوم کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی بھرپور کوششیں کیں تاہم وہ بری طرح ناکام رہے۔

عراقی وزیراعظم کا موصل آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا: آج ہم موصل میں خون خوار درندوں کے خلاف لڑ رہے ہیں در اصل ہمارا مقصد انسانیت کی آزادی ہے۔

العبادی کا کہنا تھا صوبہ نینوا کا دوتہائی حصہ آزاد کرالیا گیا ہے اور عنقریب پورے صوبے سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔

حیدر العبادی نے اپنے آپ کو پرامن محسوس  کرنے والے ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک  عراق میں سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے دسیوں محلوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری